بدھ، 11 فروری، 2015

"مائے جرنی ٹو اسلام "

مجھے نت نئے تجربات کرنے کا بڑا شوق ہے ۔۔ اور  اگر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا میدان ہو تو میری دلچسپی مزید بڑھ جاتی ہے۔ بلاگر سے لے کر اینڈرائڈ ایپ کا سفر اسی شوق کا نتیجہ ہے۔

تقریباً ایک ہفتہ قبل  نو مسلموں کی قبول اسلام کی کہانیوں پر مشتمل کتاب " نسیم ھدایت کے جھونکے "  کا مطالعہ کر رہا تھا۔ دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس موضوع پر انگریزی میں کچھ کام کیا جائے ؟

خیال آتے ہی  فوراً گوگل کو زحمت دی ۔۔   معلوم ہوا کہ اس سمت میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔  انگریزی زبان میں اس موضوع پر اچھی ویب سائٹس موجود ہیں۔  اور  بہت ساری ویب سائٹس   پر تو با قاعدہ ٹول فری ہیلپ لائن شروع کی ہوئی ہے ۔
  
ویب سائٹس سے مطمئن ہونے کے بعد اشتیاق ہوا کہ کیا گوگل پلے میں ایسی اینڈرائڈ ایپس ہیں ؟ 
گوگل پلے میں دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ عربی میں ایک ایسی ایپ ہے جو نو مسلم افراد کے قبول اسلام کی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ  کسی اور زبان میں ہو سکتی ہے لیکن اردو اور انگریزی میں تو البتہ ایسی کوئی ایپ نہیں ہے۔

دل میں خیال ہوا کہ  کیون نہ  اس خلا کو پر کرنے کے لیے ایک اینڈرائڈ  ایپ تیار کی جائے ؟

ایپ کے لیے ایک مختصر سا خاکہ ذہن میں تیار کیا اور اللہ کا نام لے کر شروعات کی۔

الحمد للہ  مختصر سے وقت میں اس موضوع پر ایک  ایپ تیار ہوگئی۔اس ایپ کو


 نام سے گوگل پلے اسٹور میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔ 

    فی الحال اس ایپ میں  نو مسلم افراد کے قبول اسلام کی کہانیوں کے ساتھ ساتھ مشہور اسلامک اسکالرس کی  کچھ کتابیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ آئندہ اس میں   ہیلپ لائن نمبر وغیرہ شامل کرنےکا ارداہ ہے۔
امید کرتا ہوں کہ اس سے مسلم  و غیر مسلم افراد یکساں مستفیذ ہوں گے۔  

جمعہ، 28 نومبر، 2014

بزم اردو لائبریری کی اینڈرائڈ ایپ ۔۔۔۔ :)

 
 قارئین بلاگ ۔۔۔

جیسا کہ آپ سبھی حضرات جانتے ہیں کہ  ہم  " بزم اردو " کے پلیٹ فارم سے عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کا موزوں استعمال کرتے ہوئے  اردو ادب کی ترویج و اشاعت  کی کوشش کر رہے ہیں۔

بزم اردو لائبریری اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی   الحمد للہ آپ حضرات نے اس پروجیکٹ کی خوب پذیرائی کی اور اپنا ادبی تعاون بھی پیش کیا  لیکن موبائل اور ٹیبلیٹ کے زمانے میں خاکسار لائبریری کے لیے اینڈرائڈ ایپ کی بڑی کمی محسوس کر رہا تھا۔
اللہ کے فضل و کرم سے محنت کرتے ہوئے     ہم  نے لائبریری کے لیے ایک اینڈرائڈ ایپ بنائی ہے جو گوگل پلے اسٹور میں " بزم اردو لائبریری " نام سے اپلوڈ کی گئی ہے۔
فی الحال یہ ایپ اینڈرائٹ 4.0 اور اس کے اوپر کے ورژن پر کام کرتی ہے۔ آپ تمام حضرات سے درخواست ہے کہ   اس ایپ کا جائزہ لیں اور اگر پسند آئے تو  گوگل پلے اسٹور میں 5 ستاروں  اور اپنے تبصرے سے ضرور نوازیں ۔

والسلام
طالب دعا 
ڈاکٹر سیف قاضی